کوئٹہ ،ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کا اپریل میں انتخابات کرانے کا شیڈول جاری

جمعرات 23 مارچ 2017 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ہائی کورٹ کے سینئر وکیل خلیل احمد پانیزئی ودیگر نے انڈیپنڈنٹ وکلاء پینل کے نام سے نئے پینل کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ خلیل گزشتہ سال 8اگست کے سانحہ کے بعد کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے شیڈول انتخابات ملتوی کردئیے گئے تھے تاہم اب ایک مرتبہ پھر پاکستان بار کونسل کی ہدایت پر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات کاشیڈول جاری کردیا گیاہے جو ماہ اپریل میں ہونگے ،اس سلسلے میں گزشتہ روز ہم خیال وکلاء کاایک اجلاس ہوا جس میں ہم خیال وکلاء نے 16رکنی کمیٹی تشکیل دی جو حالیہ انتخابات کی نگرانی سمیت اپنے نمائندے منتخب کریگی ،انہوں نے کہاکہ کمیٹی نے مشاورت کے بعد انڈیپنڈنٹ وکلاء پینل کے نام سے نیا پینل تشکیل دیدیاہے جس کا کام وکلاء کی بلاامتیاز فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کرنا ہے ،انہوں نے کہاکہ 16رکنی کمیٹی میں سلطان کاکڑ ایڈووکیٹ ،تیمور شاہ ایڈووکیٹ ،عزیز اللہ ایڈووکیٹ ،شمس الرحمن رند ایڈووکیٹ ،جاوید نصیر ایڈووکیٹ ،منظور جمالی ایڈووکیٹ ،قاضی عبدالمالک ایڈووکیٹ ،اظہر جمال ایڈووکیٹ ،ظفراللہ لانگو ایڈووکیٹ ،نصراللہ ترین ایڈووکیٹ ،ظریف شاہ ایڈووکیٹ ،مسعود احمد دوتانی ایڈووکیٹ ،خلیل احمد پانیزئی ایڈووکیٹ ،گلزار کنڈرانی ایڈووکیٹ ،فرخ سہیل ایڈووکیٹ اور محمدہارون کاکڑ ایڈووکیٹ شامل ہیں خلیل احمد پانیزئی کاکہناتھاکہ 34بار ایسوسی ایشنز بارکونسل کے انڈر ہیں لیکن جس وقت میں بار کونسل کا وائس چیئرمین بنا تو اس وقت ہم نے 11ایسوسی ایشنز کو کالعدم قراردینے کے احکامات جاری کئے جس پر لابی نے مجھے ہٹایا۔

متعلقہ عنوان :