نوجوانوں کو برائیوں سے بچاکر صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے ،سبی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے ا نکار ممکن نہیں عوام دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات کا بھر پور ساتھ دیں ،سکاؤٹس وسائل میں رہ کر طلباء کی ہر ممکن مدد کرے گی

کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ کا تقریب سے خطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 21:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء)کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو برائیوں سے بچاکر صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے سبی کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے نکار ممکن نہیں سبی سمیت بلوچستان کی عوام دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات کا بھر پور ساتھ دیں سکاؤٹس وسائل میں رہ کر طلباء کی ہر ممکن مدد کرے گی مقابلہ تقاریر ملی نغموں اور ٹیبلوز میں جس محنت سے طلباء وطالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہیںطلباء کو چاہیے کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنے شہر صوبے اور ملک کا نام روشن کریں انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں طلباء کے کردار کسی سے پوشیدہ نہیں علی گڑھ یونیورسٹی کے زیر تعلیم طلباء وطالبات نے پاکستان کے قیام میں جو قربانیاں دیں وہ تاریخ میں جگمگا رہی ہیں آج بلوچستان سمیت ملک میں جو حالات ہیں ان کو بہتر کرنے میں طلباء اپنا کردار ادا کریں دہشت گردی کے خاتمہ اور وطن عزیز کی سلامتی خوشحالی میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں تاکہ ملک کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے متحد ومنظم ہوکر پاکستان کی سلامتی خوشحالی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا آج کے دن ہم نے عہد کرنا ہوگا کہ ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پر فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام جرگہ ہال سبی میں یوم پاکستان کے حوالے سے میں انٹر کالجز ڈسٹرکٹ سبی کچھی مقابلی تقاریر ملی نغمے وٹیبلو میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپروگرام آرگنائزر حاجی سعید الدین طارق نے بھی خطاب کیا 23مارچ کے موقع پر پروقار تقریب میں ونگ کمانڈر سبی شاہ سید محمد سعود ، سی او میجر قاسم شرازی ،میجر آصف شہزاد،صوبدار شاہد خان ،پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج سبی ،راحت حمید، حاکم علی چشتی ، محمد اقبال قریشی ،ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر بلال احمد ، مس سلمیٰ عطا،پروفیسر حاجی محمد محسن انور،حولدار محمد علی آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سید طاہرعلی ، پاکستان گروپ آف جنرنلسٹس کے صدرطاہر عباس چشتی ، سبی یوتھ اتحاد کے صدر سردار زادہ میر ابراہیم خان باروزئی ، عبدالندیم رند،میر ظفر گشکوری ، محمد علی عرفان احمدپرنسپل گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول سبی مس نسیم طارق، مس نصرت اقبال کے علاوہ پروفیسرز لیکچراز وطلباء کی بڑی تعداد موجود تھی تقریبات کا باقاعدہ آغازقومی ترانہ سے ہوا جس کے احترام میں ہال میں موجود تمام آفیسران مرد خواتین بچے کھڑے ہوئے بعدازان تلاوت کلام پاک کی سعادت الحاج صوفی محمدسلیمان نقشبندی نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ نایاب اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ناصرہ افتخار ، حاجی سعید الدین طارق نے سرانجام دئیے مقابلہ تقاریر میں سبی کچھی کے کالجز کے طلباء نے حصہ لیا تمام طلباء نے بہترین انداز میں تحریک پاکستان میں طلباء کا کردار کے عنواں سے تقاریر کرکے محفل کو چارچاند لگاڈالے ٹیبلو بھی پیش کیا گیا قبل ازین مہمانوں کی آمد پر گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول سبی ڈویژنل پبلک اسکول کے طلباء وطالبات نے بینڈ کا مظاہرہ پیش کیا اسکولوں کی بچیوں نے گلدستے پیش کئے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سبی ٹاؤن نے ویلکم پیش کیا بعدازان ایف سی کی جانب سے بہترین کارکردگی نمایان پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات تعریفی سرٹیفیکٹ تقسیم کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات بھی کئے گئے تھے۔