دشمن دہشتگردی کے ذریعے بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا ہے‘ گورنر بلوچستان

دشمن کو ترقی پسند نہیں‘ ہمارے حوصلے بلند ہیں‘ دشمن کی کمر توڑ دی گئی ‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن کے عزائم خاک میں ملا رہے ہیں،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاافتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے عسکری پارک کوئٹہ میں میلے کا انعقاد کیا گیا‘ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دشمن دہشت گردی کے ذریعے بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا ہے‘ دشمن کو ترقی پسند نہیں‘ ہمارے حوصلے بلند ہ یں‘ دشمن کی کمر توڑ دی گئی ہے‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن کے عزائم خاک میں ملا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے کوئٹہ میں عسکری پارک میں میلے کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کیا۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی ‘ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے بھی میلے میں شرکت کی جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض و دیگر فوجی و سول حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں دشمن کی کمر توڑ دی گئی ہے دشمن کو ترقی پسند نہیں۔ دشمن دہشت گردی کے ذریعے بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن کے عزائم خاک میں ملا رہے ہیں پاکستان ہم سب کا ہے ہم ہی اس کو سنواریں گے۔

متعلقہ عنوان :