زندہ قومیں اپنے قومی دن شایاںشان طریقوں سے منا کر اپنے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتیں ہیں

بیگم کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ

جمعرات 23 مارچ 2017 21:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) بیگم کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن شایاںشان طریقوں سے منا کر اپنے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتیں ہیں آج کے دن شہید علمدار ایف سی پبلک اسکول سبی کی ہونہار طالبات نے جس مہارت لگن محنت سے مقابلہ تقاریر ٹیبلو و قومی ملی نغموں میں اپنے فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے آج کی عورت ڈاکٹر پائلٹ انجینئرز بن کر ملک اور قوم کی رہنمائی کررہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید علمدار ایف سی پبلک اسکول سبی میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان و سبی اسکاؤٹس کے زیر اہتمام گزشتہ کئی سالوں سے طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کررہا ہے اور پاکستان کے قومی تہواروں کو شایاں شان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے 23مارچ14اگست9نومبر سمیت25دسمبر جیسے اہم قومی تہوار کے موقع پر بچوں کے درمیان تقاریر ملی نغمے ٹیبلو فٹ بال کرکٹ کبڈی سائیکل ریس سمیت دیگر تفریحی کے پروگرامز منعقد کرکے بچوں میں مقابلے کا رحجان پیداکرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے اس سال بھی 23مارچ کو قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے یوم پاکستان 23مارچ وطن کیلئے ایک عظیم دن ہے باہمت قومیں اپنے قومی دن انتہائی جوش وخروش وعقیدت واحترام کے ساتھ مناتی ہیں 23مارچ کا دن تجدید عہد کا دن ہے اس دن کو یاد گار بنانے کیلئے سبی میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے آج کے شاندار پروگرامز میں اسکول ہذا کی ہونہار طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا مجھ امید ہے کہ آنے والے کل میں وہ ملک وقوم کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک جس نازک دور سے گز رہا ہے اس میں ہمیں قومی سوچ پید اکرنی ہوگی دہشت گردعناصر پاکستانی نہیں یہ لوگ ہمیں قوم مذہب فرقہ زبان کے نام پر لڑانا چاہتے ہے لیکن ہم سب محب وطن پاکستانی ہے ہمیں ایک سوچ اپناتے ہوئے ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کوناکام بنانا ہے اور وطن عزیز کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے پروقار تقریب میں کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ ،بیگم میجر آصف شہزاد ،ڈی ای او فیمیل، پرنسپل گرلزانٹر کالج بولان مسز فضیلہ بیگم، پرنسپل گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی اسکول سبی مس نسیم طارق، ہیڈ مس گرلز ہائی اسکول دہپال مس پروین فخرالدین سمیت مختلف اسکولوں کی ہیڈ مسٹریس اساتذہ کرام طالبات والدین کی بڑی تعداد موجود تھیں مہمانوں کی آمد پر اسکول کی بچیوں نے شاندار استقبال کیا ویلکم پیش کیا گیا مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طالبات نے سخت مقابلہ کیااور تقریب کو اپنے اپنے انداز میں چار چاند لگا ڈالے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔