سبی، یوم پاکستان کے حوالے سے آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج میں تقریب کا اہتمام

جمعرات 23 مارچ 2017 21:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) 77واں یوم پاکستان ملک بھر کی طرح سبی میں بھی شایاں شان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا اس سلسلے میں آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سبی میں پروقار تقریب کا اہتمام پاک فوج سبی کے زیر اہتمام کیا گیا جس کے مہان خصوصی برگیڈیئرشہزاد ہ شاند نواز جبکہ خصوصی مہمانان گرامی میں کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹرمحمد سعید جمالی ، کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ ، ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ، ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ، ڈی پی او بولان عبدالغفور کرد ، چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی دادؤ رند، پرنسپل آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سبی نوید اقبال نازیہ زاہد ، مس ندا سحر ، مس بشریٰ کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے اسکول ہذا آمد پر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا قومی پرچم لہرایا گیا قومی پرچم کوسلامی پیش کی گئی پاک آرمی کے دستوں نے مارچ پاس کرتے ہوئے مہمانوں کو سلامی پیش کی تقاریر ملی نغموںاور ٹیبلوز کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت رمضان اور آمنہ بیگ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ نازش نے پڑھی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض لیفٹیننٹ نعمان نے سرانجام دئیے ویلکم اسکول ہذا کے بچیوں نے پیش کیا مقابلہ تقاریر ملی نغمے وٹیبلو میںاسکول کی طلباء وطالبات نے حصہ لیا اور اپنے اپنے انداز سے یوم پاکستان کے ھوالے سے شرکاء کا آگہی فراہمی کی کشمیر و سانحہ پشاور پر طالبات نے ڈرامے وٹیبلوز کے زریعے خصوصی پیغامات دئیے جن کو شرکاء نے دلچسپی کے ساتھ دیکھا اور خوب داد دی اس موقع پر ملک دشمن عناصر کو بھی پیغام دیا گیا کہ ملک وقوم کے خاظر جانوں کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا ہم زندہ اور متحد قوم ہیں ہمارے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام ہونا پڑے گا، یوم پاکستان کی مناسب سے ہونے والی تقریب سے برگیڈیئر شہزادہ شاہد نواز کمشنر سبی ڈویژن میر ڈاکٹر محمد سعید جمالی،پرنسپل آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سبی نوید اقبال ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی خوشحالی کیلئے نفرتوں کو مٹاکر ایل قوم بننا ہوگا یوم پاکستان تحدید عہد کا دن ہے زندہ قومیں اپنے خصوصی ایام شایان شان طریقوں سے مناتی ہیں ہم زندہ قوم ہیآج کے دن جس محنت لگن جوش وجذبے کے ساتھ طلباء وطالبات نے اپنے اپنے فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہم سب کیلئے فخر ہے بلوچستان وہ صوبہ ہے جہان ہر قسم کے معدنی وسائل کثیر مقدار میں موجود ہے دشمن عناصر بلوچستان میں دہشت گردی کو فروغ دیکر پاکستان کو اقتصاد ی سماجی اور بین الاقوامی سلح پر کمزور کررہے ہیں آج کے دن ہمیں یک دل یک جان ہوکر عہد کرنا چاہیے کہ ہمیں دشمن عناصر کے اس ناپاک ادارے کوخاک میں ملاناہے میں اس عظیم دن کے موقع پر قائد کا پیغام یاد دلانا ضروری سمجھتا ہوں کہ قیام پاکستان نے اس ملک کے شہریوں پر ایک بھاری ذمہ داری عائد کی ہے آزادی نے اس قوم کو یہ موقع فراہم کیا کہ کہ وہ دنیا کو دکھا سکیں کہ کس طرح ایک کثیر العناصر قوم ذات پات اور عقائد سے بالاتر ہوکر پرامن اور ہم آہنگی کے ذریعے اپنے تمام ہم وطنوں کی بھلائی کیلئے کام کرسکتی ہیں ہم سب مل کر بابائے قوم کے دئیے گئے رہنما آصولوں کی روشنی میں بلوچستان کو ترقی یافتہ امن کا گہوراہ بنانا ہے ہمیں توانائی کے بحران امن وامان کے مسائل اقتصادی مشکلات دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ان تمام مشکلات کے باوجود پاکستان ایک پرجوش منظم مملکت ہے جہان عدلیہ میڈیا آزاد ہے سول سوسائٹی متحرک ہے ہم ایک پرعزم قوم ہیں اور ان مشکل چیلنجز پر قابو پاکستے ہین اگر ہم برداشت اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں آج ہم نے عہد کرنا ہے کہ وطن کی سلامتی خودمختیاری کیلئے تن من دھن سب کچھ قربان کریں گے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اس مو قع پر مقررین نے پاک آرمی ایف سی پولیس کے شہیدوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا بعدازاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میںانعامات تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :