ایف سی دالبندین کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

تائیکوانڈو کے ننھے کھلاڑیوںنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

جمعرات 23 مارچ 2017 21:19

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ملک بھر کی طرح دالبندین میں بھی یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا ۔ اس موقع پر قومی پرچم غباروں کے ساتھ باندھ کر فضاء میں بھی چھوڑا گیا جبکہ ایف سی دالبندین کے زیر اہتمام پی سی بی کرکٹ گرائونڈ دالبندین میں منعقدہ تقریب کے دوران تائیکوانڈو کے ننھے کھلاڑیوںنے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے داد بھی وصول کی۔

دریں اثناء ایف سی دالبندین رائفلز کی جانب سے لندن روڈ پر کار ریلی بھی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت ۔

(جاری ہے)

ایف سی دالبندین رائفلز کی تقریبات میں ایف سی کے کمانڈنٹ کرنل عمران شفیع، ڈپٹی کمشنر چاغی شیہک بلوچ ڈسٹرکٹ چیئرمین چاغی میر دائود نوتیزئی ، ضلع کونسل کے ارکان حاجی غلام حیدر محمد حسنی، ملک سمیع اللہ نوتیزئی سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی دالبندین رائفلز کرنل عمران شفیع نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے لیکن دشمن عناصر ہمیں تقسیم کرکے ہمارے گھر کو توڑنے کی کوشش کرہے ہیں جو کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ 23 مارچ تجدید عہد اور اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔