غیر قانونی تجاوزات کو فٹ پاتھوںو سڑکوں کے اطراف فوری صفایا کیا جائے، شکیل قاسمی

جمعرات 23 مارچ 2017 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء)شہری حقوق کمیٹی کے صدر و جمعیت علماء پاکستان کراچی کے نائب صدرمحمد شکیل قاسمی نے عوامی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ کراچی میں ناگن چورنگی سے سرجانی ٹا?ن تک مین روڈاور فٹ پاتھوں پر ٹھیلے اور پتھاروں اور کھانے پینے کی اشیا ئے فروخت کرنے والوں نے ناجائز تجاوزات قائم کر رکھی ہے اور بھر پور کاروباری مرکز قائم کیا ہوا ہے جس کا فوری صفایا کیا جائے فٹ پاتھ و سڑک کے اطراف کارو باری مرکز کے باعث لوگوں کو فٹ پاتھ پرچلنے پھیرنے کی سہولت ختم ہوچکی ہے جبکہ فٹ پاتھ اور روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات ، پھل فروٹ و مختلف اقسام کے ٹھیلوں و پتھاروں کی وجہ سے لوگوں کا سڑک پر چلنے کسی بھی حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے اور جب لوگ خریدو فروخت کی غرض سے متوجہ ہونے کے ساتھ ساتھ یکدم گاڑیوں کو بریک لگادیتے ہیںجو حادثات کا باعث بنتے ہیں کراچی میونسپل کارپوریشن و اعلیٰ انتظامیہ کی ملی بھگت سے ذمہ دار افسران ان سے بھتہ وصول کرتے ہیں یہاں تک کے ٹھیلے و پتھاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث یہ روڈ دن بدن چھوٹا اور تنگ ہوتا جارہا ہے جو ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تکلیف کا باعث بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

روڈ تنگ ہوجانے کی وجہ سے اکثر ٹر یفک جام رہتا ہے یا پھر اکثر و بیشتر گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔یہاں تک کہ فٹ پاتھ کو بھی نہیں چھوڑا جو لوگوں کی سہولت و آسانی سے چلنے پھیرنے کیلئے بنائی جاتی ہے لیکن افسوس کہ فٹ پاتھ پر بھی لوگوں نے دوکانیں و اسٹال لگا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کمشنر کراچی اور میئر کراچی کے سخت احکامات کے باوجود غیر قانونی تجاوزات اور پھل فروٹ و مختلف اقسام کے ٹھیلوں اور پتھارے قائم کیئے ہوئے ہیں انہوں نے کمشنر کراچی اور میئر کراچی سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر روڈ کے اطراف سے قائم تجاوز ات اور پھل فروٹ و مختلف اقسام کے ٹھیلوں اور فٹ پاتھ پر قائم پتھاروں اور دوکانیں لگائیں ہوئے ہیں انکا فوری کا صفایا کیا جائے تاکہ لوگ فٹ پاتھ بلا رکاوٹ گزر سکیں اور روڈ کے دونوں اطراف سے تجاوزات کا فور ی خاتمہ کیا جائے تا کہ ٹریفک روانی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو روڈ کے اطراف کسی بھی قسم کے غیر قانونی تجاوزات اور پھل فروٹ و مختلف اقسام کے ٹھیلوں اور پتھاروں کو روڈ کے اطراف لگانے پر پابندی و بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں۔