یوم قراداد پاکستان کی 77ویں سالگرہ پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے آفس میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم قرارداد پاکستان کی 77ویں سالگرہ پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے آفس میں شایان شان تقریب کا انعقاد ،شاہ فیصل زون آفس میں قومی پرچم کشائی کی تقریب میں فوکل پرسن شاہ فیصل زون جمال حسین زیدی نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین کے ہمراہ پرچم کشائی کی اس موقع پر بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے سربراہان ،افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بلدیاتی نمائندوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات کے ساتھ امن کے قیام اور ملک کو دہشت گردی نجات دلا نے کے ساتھ فسادیوں کا قلعہ قمع کرکے پاکستان کو دنیا کو پر امن ملک بنا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :