کراچی،بابا لاڈلہ گروپ کے ٹھکانے پر چھاپہ، بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعرات 23 مارچ 2017 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں حساس ادارے نے کارروائی کر کے گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد کر لیں۔ شاہ لطیف ٹاؤن سے 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

حساس ادارے اور سٹی ڈویژن پولیس نے بلدیہ کے علاقے رئیس گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کی۔

چھاپے کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد ہوئیں۔ چھاپہ لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے ٹھکانے پر مارا گیا تھا۔ حکام کے مطابق ملزمان شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس چھاپے کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنلز دھر لیے گئے۔ ملزمان سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :