یوم پاکستان، سی و یو پر پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ

مظاہرہ کرنے والے طیاروں میں میراج،ایف 16اور جے ایف 17تھنڈر طیارے شامل تھے

جمعرات 23 مارچ 2017 21:08

یوم پاکستان، سی و یو پر پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ کا شاندار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے موقع پر کراچی سی وی پر پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے انتہائی شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا،مظاہرہ کرنے والے طیاروں میں میراج،ایف 16اور جے ایف 17تھنڈر طیارے شامل تھے،شہریوں کی بڑی تعداد بھی فضائی مظاہرہ دیکھنے کیلئے موجود تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی میں پاک فضائیہ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر سی وی پر تقریب منعقد کی گئی،جس میں پاکستان ائیرفورس کے پیراگلائیڈرز نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے انتہائی شاندار فضائی مظاہرہ کیا،تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر تھے۔

اس موقع پر محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں ایسی تقریب کا ہونا اچھی بات ہے،پاک فضائیہ نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں،کراچی کے عوام کیلئے یہ ایک بہت اچھا تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شہداء کی قربانیوں کو بھولنا نہیں چاہیے۔