یوم پاکستان کے موقع پر قومی امن کمیٹی کی شاندارریلی

جمعرات 23 مارچ 2017 21:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے موقع پر قومی امن کمیٹی کی شاندارریلی زبردست نعرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب وہم آہنگی کے زیر اہتمام ایک شاندار ریلی شہید اللہ بخش پارک سے سینئر چیئر مین حضور بخش بھیو ،منورمغل ،ثابت شاہ ،راشد بلیدی کی قیادت میں نکالی گئی جس میں تحریک انصاف کے رازخان پٹھان ،مختلف تنظیموں کے رہنما?ں اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکائ پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں رہنما?ں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیاہے اس کے تحفظ کے لیے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ملک کی ترقی اورسلامتی کے لیے ہم سب متحدہیں ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوںکو متحد ہوکر خاک میں ملائیں گے آئیں ہم سب مل کر ملک کی ترقی کے لیے سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ ہوکر کام کریں۔

متعلقہ عنوان :