شہدادپور‘ دوکان کے تالے کھول کر چوری کرنے والا چور رنگے ہاتھوں دھر لیاگیا ‘ لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 23 مارچ 2017 21:06

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) دوکان کے تالے کھول کر چوری کرنے والا چور رنگے ہاتھوں دھر لیاگیا ، لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے اسٹیشن روڈ پر واقع بابر مارکیٹ کا مین گیٹ کھول کر مارکیٹ میں موجود اعجاز مارواڑی کی موبائل فون کی دوکان کا تالا کھول کر تین چور دوکان کا صفایا کر رہے تھے کہ علاقے کے ایک شخص کا گزر ہوا اس نے دوکان میں غیر افراد کو دیکھ کر مالک دوکان کو فون کیا تو مالک دوکان نے فوری طور پر پہنچ کر ان کو پکڑنا چاہا تو دو چور فرار ہو گئے جبکہ ایک چورالطاف کلوئی کو رنگے ہاتھوںپکڑ لیا۔

لوگوں نے اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اس چور سے تین موبائل فون اور 8۔ ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے اور لاک اپ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :