ٹنڈوالہیار ‘ پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں ، مفرور و اشتہاریوں اور غیرملکیوں کیخلاف نا ن اسٹاپ کریک ڈائون

ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات اور دیسی شراب برآمد

جمعرات 23 مارچ 2017 21:06

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ضلع ٹنڈوالہیار پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں ، مفرور و اشتہاریوں اور غیرملکیوں کے خلاف نا ن اسٹاپ کریک ڈان 80ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات اور دیسی شراب برآمد ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ٹنڈوالہیار شاہ جہان خان کے خصوصی ٹاسک پر ضلع ٹنڈوالہیار کے تمام تھانوں ، سی آئی اے اور اے ڈی آر سی پولیس نے پورے ضلع ٹنڈوالہیار میں مخبروں کا جال بچھا کر دیسی شراب تیار و سپلائی کرنے والے گروہوں اور منشیات فروشوں کے خلاف نان اسٹاپ کریک ڈان کر کے 28ملزمان کو گرفتار کرکے ایک ہزار (1000)لیٹر دیسی شراب و بوتلیں اور 17کلو گرام چرس برآمد کرلی ، جبکہ پولیس کو متفرق مقدمات اور سنگین جرائم میں ملوث مطلوب مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں کر کے 43 مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ، مزید براں ضلع ٹنڈوالہیار میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف ایکشن کرکے 9غیر ملکی باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ، گرفتار غیر ملکی باشندوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :