یوم پاکستان کے موقع پر وطن کو سیاسی،معاشی اور مذہبی انتہا پسندی سے پاک کرنے کا عزم کرتے ہیں،منہاج القرآن

جمعرات 23 مارچ 2017 20:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) منہا ج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے ملتان میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج منہاج القرآن یوتھ لیگ قراردادِ تعمیر پاکستان کے زریعے اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے خواب اور قائداعظم محمد علی جناح کی تعبیر کے مطابق تعمیر پاکستان کیلئے عظیم ریفارمر،قائدانقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی انقلابی قیادت میں وطن عزیز کو سیاسی،معاشی،مذہبی اور ہر قسم کی انتہا پسندی سے پاک کریں گے۔

ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو امن وسلامتی کے ضامن دین اسلام کی حقیقی تجربہ گاہ بنانے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کو صوبائیت،علاقائیت اور لسانیت کے تفرقہ سے پاک کریں گے۔

(جاری ہے)

منہاج القرآن یوتھ لیگ اپنے وطن کو ایسا وطن بنائیں گے جہاں قانون کی حکمرانی اور انصاف کا بول بالا اور عوامی امنگوں کا ترجمان جمہوری نظام ہوگا۔ریاست عملا کمزور کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ظالم طاقتور کاپوری طاقت کے ساتھ ہاتھ روکے گی۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے نوجوانوں کو سفیر امن اور قوم کے قابل فخر سپوت بنا کر ہی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔قومیں سڑکوں،عمارتوں اور سٹیل سریے کے پلوں سے نہیں بلکہ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے سے باوقار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج یوم پاکستان کے تاریخ ساز دن کے موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ پورے پاکستان میں قرارداد تعمیر پاکستان کے زریعے نوجوانوں کے شعور کو اجاگر کررہی ہے۔تقریب میں را? محمد عارف رضوی،پروفیسر جاوید اختر زواری،احسان سعیدی،مہر فدا حسین،منہاج القرآن یوتھ لیگ ملتان کے صدر بلال نون اور طاہر نون ،حافظ غلام محی الدین،عرفان یوسف،محمد عثمان اور دیگربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :