ملتان ، یوم پاکستان پر پولیس لائن میں پریڈ اور تقریب کا انعقاد،پریڈ میں آرپی او ملتان اور شہداء کی فیملیزکی شرکت

جمعرات 23 مارچ 2017 20:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے سلسلے میں پولیس لائن ملتان میں خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریجن پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری، سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کے ہمراہ ضلع ملتان کے تمام ڈی ایس پی صاحبان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ پریڈ کی قیادت اے ایس پی یو ٹی ڈاکٹر تنویر رضا نے سنبھالی۔

پریڈ میں شہداء کے بچوں کو خاص طور پر مدعو کیا گیا۔سلامی دینے کے بعد تمام مہمانانِ گرامی کے لئے چائے کا انتظام کی گیا۔ چائے کے بعد تمام مہمانوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور انہیں سلامی دی۔اس کے بعد پولیس لائن ملتان کے ایڈٹوریم ہال میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریب کا آغاز کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

حمد شریف پڑھی گئی۔وولینٹئیرز ان پالسنگ کے طلباء نے ٹیبلو پیش کیا۔ جس میں معاشرے کے حقائق کی عکاسی کی گئی۔ طلباء اور پولیس کے مابین تقاریر کا مقابلہ ہوا۔ جس میں فرسٹ ، سیکنڈ اور تھرڈ آنے والوں کو انعامات بھی دیئے گئے۔ ریجن پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے بہت یادگار دن ہے۔

اس دن ہمیں اپنے شہیدوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ہم وولینٹئیرز ان پالیسنگ کے پروگرام کو رینج لیول تک بڑھائیں گے۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے کہا کہ آج کے دن پاکستان کی قرارداد کا دن ہے۔ اس کی خاطر ہمارے بزرگوں نے بہت ساری قربانیاں دیں ہیں۔ لہذا آج کا دن ہمیں بھر پور طریقے سے منانا چاہیے۔یوم پاکستان کادن ہمیں ایک نئے عزم کا درس دیتا ہے۔ شاعر شاکر حسیں شاکر اور پرنسپل گورنمنٹ سائنس کالج نے اپنے اپنے خوبصورت خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں طلباء و پولیس ملازمان کو سرٹیفیکیٹ دئیے گئے۔ ریٹائر ہونیوالے ملازمین کو بھی شیلڈز دیں گئیں۔