ملتان،یوم پاکستان کے سلسلے میں یاد گار شہداء پر پر وقار تقریب کا انعقاد

ْگریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عارف نے یاد گار شہداء پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

جمعرات 23 مارچ 2017 20:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے سلسلے میں یاد گار شہداء پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی گریژن کمانڈرمیجر جنرل محمد عارف نے یاد گار شہداء پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ علاوہ ازیں ملتان گریژن میں 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔ تقریبات کا مقصد جنوبی پنجاب میں یوم پاکستان کے دن کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

تقریبات کا آغاز قرآن خوانی اور ملک کی سلامتی کیلئے دٴْعا سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

مختلف تقریبات میں سکول وکالج کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔جن میں جنوبی پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے میوزک کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں فنکاروں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تقریب میں آرمی آفسر ان اور جوانوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس دن کی مناسبت سے ،ملتان گریڑن کی شاہراوں اور عمارتوں کو برقی قمقوں سے سجایا گیا اس کے علاوہ ملتان گریژن میس میں ریٹائرڈ آرمی افسران اور جوانوں کے اعزاز میں ملن پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔