ایس ایس پی ٹریفک پویس کی 23مارچ پریڈ کیلئے بہترین ٹریفک پلان تشکیل دینے پر افسران واہلکاروں کا شاباش

جمعرات 23 مارچ 2017 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد کی اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23مارچ کے موقع پرپریڈ میں مدعو کئے گئے شہریوں کے لئے بہترین ٹریفک پلان تشکیل دیا، ٹریفک کو بہترین متبادل راستے فراہم کئے گئے اور کوشش کی گئی کہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور اچھی ڈیوٹی انجام دینے پر آئی ٹی پی کے افسران و اہلکاروں کوایس ایس پی ٹریفک کی شاباش،تمام افسران واہلکاروں کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا بھی اعلان ، آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4نے بھی لمحہ بہ لمحہ شہریوں کو متبادل راستوں سے آگاہ رکھا ،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایس ایس پی ملک مطلوب احمد نے 23مارچ پریڈ کے موقع پر اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے والے تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے انھوں نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس لئے 23مارچ کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بہترین ٹریفک پلان تشکیل دیا جس کے مطابق تمام افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کر کے انھیں اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر تعینات کیا گیا ،جنھوں نے معمول کی ڈیوٹی کے علاوہ اضافی ڈیوٹی انجام دی اورٹریفک کے بہائو کو رواں دواں رکھا آئی ٹی پی کی جانب سے کوشش کی گئی کہ پریڈ میں مدعو کئے گئے اور دیگر شہریوں کے سوشل میڈیا ،پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا اور آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے باخبر رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سا منا کرنا پڑے آئی ٹی پی کی جانب سے کئے گئے ٹریفک انتظامات کوشہریوں نے سراہا ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے شہریوں کو تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :