آئی جی اسلام آباد پولیس کی یوم پاکستان پریڈ کیلئے سیکیورٹی کے شاندار انتظامات پر افسروں واہلکاروں کو مبارکباد

یوم پاکستان پر امن انداز میں منایاجاناپولیس ،رینجرز ،پاک فوج اور دیگر اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے،طارق مسعود

جمعرات 23 مارچ 2017 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس طارق مسعود یٰسین اور ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے یوم پاکستان پریڈ کے لئے سیکیورٹی کے شاندار انتظامات کرنے پر پولیس افسروں اور اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی یوم پاکستان پر امن انداز میں منایا گیا جو پولیس ،رینجرز ،پاک فوج اور دیگر اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ، پولیس سیکیورٹی ڈیوٹیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھی دن رات کام کر رہی ہے،وفاقی دار الحکومت کو جرائم سے پاک کر کے دم لینگے،جمعرات کو یوم پاکستان کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر انسپکٹر جنرل پولیس طارق مسعود یسین اور ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو شاباش دی ہے ،ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیانی نے کہا کہ جو سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا تھا اس پرمکمل طور پر عمل در آمد کو یقینی بنایا گیا اور اس کے لئے افسروں اور اہلکاروں نے دن رات محنت کی جس پر وہ داد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس فورس نے وفاقی دار الحکومت میں ہر اہم دن اور موقع پر اپنے فرائض کواحسن انداز میں نبھاتے ہوئے سیکیورٹی کو فول پروف بنایا ہے اور دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے ،انہوں نے کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھی دن رات کوشاں ہے ،عوام کا پولیس پر پہلے کی نسبت اعتماد بڑھا ہے ، شہری پولیس کا مزید ساتھ دیں تاکہ اسلام آباد کو جرائم سے پاک کر کے دنیا کو یہ بھی بتایا جائے کہ پاکستان کا دار الحکومت جرائم فری بھی ہے، سا جد کیا نی نے کہا کہ کہ وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو فول پر وف بنا نے کے لیے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی کے لیے شہر کے مختلف علا قوں میں سر چ آ پر یشن کیے گئے اور آ ئند ہ بھی اس عمل کو جا ری و سا ری رکھا جائے گا ، انہو ں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس نے قبل ازیں اسلام آ باد میں ECOکا نفرنس اور پا رلمینٹرین کا نفرنس کے موقع پر بہتر ین سیکور ٹی ڈیو ٹی کے فرائض سرانجا م دئیے تھے اور آ ئند ہ بھی اس امید اظہا ر کیا کہ آ نے والے وقتو ں میں اسلام آ باد پولیس اسی جذبے کے سا تھ بہتر ین فرائض ادا کر تے ہو ئے شہر کو پر امن رکھیں گے ، انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹیوں میں پاکستان رینجرز ، پاک فوج ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کے تعاون پر ان کو شکریہ ادا کیا۔