اسلام آباد،پولیس کی سپیشل چیکنگ ،11افغا نیو ں سمیت 18 ملزمان گرفتار، اسلحہ بر آمد

جمعرات 23 مارچ 2017 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر وفا قی پولیس نے دوران سپیشل چیکنگ 11افغا نیو ں سمیت 18ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے غلا م عبا س ، نیاز محمد اور نو ر الہی اے ایس آئیز معہ دیگر ملازمان نے تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ جوہد روڈ ، بنی سٹا پ اور نا کہ شاہ اللہ دتہ و گر دونواح کے علا قوں میں دوران سپیشل چیکنگ ملزمان نو ر محمد ، امیر محمد ، گلا ب خا ن ، جمعہ خا ن ، نو ر آ غا، تعریف خا ن ، عطا محمد ، میا ں حسین ، جا نو ں خا ن اورخیر حسین جو کے افغا نستان کے رہا ئشی ہیں کو چیک کیا جو متعلق داخلہ پا کستان کو ئی ثبو ت پیش نہ سکے کو گرفتار کرکے ان کیخلاف 14فار نر ایکٹ کے الگ الگ مقدما ت درج کر لیے، اسی طر ح تھا نہ سبز ی منڈ ی پولیس کے اے ایس آئی محمد رشید نے دوران سپیشل چیکنگ ملزم سمیع اللہ جو افغا نستا ن کا رہا ئشی ہے کو چیک کیا جو متعلق داخلہ و رہا ئش پا کستان کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکا کو گرفتار کرکے اس کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

مزید بر آں تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم یعقوب مسیح کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، تھا نہ کراچی کمپنی پولیس نے دھو کہ دہی میں ملو ث دو ملزمان سرفراز اور محمد اقبال کو گرفتار کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس نے چیک ڈس آ نر کے مقدمہ میں ملزم عامر شاہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ، تھا نہ کھنہ پولیس نے خا تو ن کے گھر میں داخل ہو کر اس کو دھمکیا ں دینے اور ہو ائی فا ئر نگ کر نے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ چوری میں ملوث کھنہ پولیس نے ملزم سمندر خا ن کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے تمام پولیس افسران کو کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کا رروائیوں کو مزید تیز کیا جا ئے ۔

جر ائم پیشہ عنا صر کے ساتھ آہنی ہا تھو ں سے نمٹا جا ئے ۔اس میں کسی قسم کی غفلت یا لا پر واہی بر داشت نہیں کیا جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ داخلی و خا رجی راستو ں پر چیکنگ سخت کی جا ئے، اسی طر ح پٹر ولنگ کو بھی مو ثر بنا یا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :