آئی جی پولیس یو م پاکستان کے موقع پر 16ڈرائیور وں سمیت19اہلکاروں کی اے ایس آئی کے عہد ہ پر ترقی

30 انسپکٹرز،58سب انسپکٹرز 166 اے ایس آئیز کو بھی اسی رینک میں کنفرم کرنے کی منظوری دیدی

جمعرات 23 مارچ 2017 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) آئی جی اسلام آ باد طارق مسعود یسین نے اسلام آ باد پولیس نے یو م پاکستان کے موقع پر اسلام آباد پولیس افسران و ملازمان کے لئے خو شخبر ی و انعام ۔ 16ڈرائیور ہیڈکانسٹیبلز اور3مکینک ہیڈکانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہد ہ پر ترقی ،عرصہ دراز سے منتظر 30 انسپکٹرز،58سب انسپکٹرز اور 166 اے ایس آئیز کو بھی اسی رینک میں کنفرم کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق یو م پا کستان کے موقع پر آئی جی اسلام آ باد طارق مسعود یسین نے اسلام آ باد پولیس کے افسرا ن وملازمین کو بڑ ے انعام سے نو ازدیا ، آئی جی اسلا م آ باد نے 16ڈرائیور ہیڈکنسٹیبلز اور3مکینک ھیڈکنسٹیبلز کو اے ایس آئی کے رینک پر ترقی کی منظوری دے دی جبکہ عرصہ دراز سے منتظر 30 انسپکٹرز،58سب انسپکٹرز اور 166 اے ایس آئیز کو بھی اسی رینک میں کنفرم کر نے کی منظو ری بھی دی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ میر ی بطو ر آئی جی تعینا تی یہ دلی خو اہش تھی کہ تر قیو ںکے منتظر افسران و جوانو ں کو جلد ازجلد تر قی دوں اور آ ج یہ میر ا یہ خو اب پو ر اہو گیا ہے ، انہو ں نے تما م تر قیا ب اور کنفرم ہو نے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہو ں نے اس امید ظاہر کاا ظہا رکیا کہ یہ افسران پولیس ڈیپا رٹمنٹ کے لیے بہتر نا م پیدا کر یں گے اور اپنے اگلے رینک میں خوش اخلاقی اور شہر یو ں کی خدمت کے جذبے سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :