آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 23 مارچ 2017 20:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم آج (شام/رات) کوئٹہ، قلات ڈویژن اور پاراچنارمیں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔ اس دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 29، پاراچنار 26، دیر 25،سیدو شریف، کالام24، لوئر دیر22، دروش20، چترال 16، پٹن14، میرکھانی13،پشاور11، کوہاٹ 08، بالاکوٹ، چراٹ 06، کاکول04، گلگت بلتستان میں گوپس، استور12، چلاس 04، ہنزہ، بگروٹ01، بلوچستان میں کوئٹہ 15، کشمیر میں مظفر آباد04، گڑھی دوپٹہ02 جبکہ پنجاب میں بھکر کے مقام پر01ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس دوران بینڈوگول 06، گولین 03 اور کالام میں01 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 01 اور گوپس میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران اسلام آباد میں پولن کی تعداد 35214 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :