توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں

پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد کے خطیب امام مولانا احمد الرحمن کی سوشل میڈیا پر توہین رسالت پرمبنی مواد کی شدید مذمت

جمعرات 23 مارچ 2017 20:51

توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد کے خطیب امام مولانا احمد الرحمن نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے حوالے سے چلنے والے مواد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے سفیروں کے سامنے اس مسئلہ کو پیش کر کے عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کی ایک بہترین کوشش ہے، توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں خطیب امام مولانا احمد الرحمن نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں توہین رسالت کے مرتکب عناصر کی کوئی جگہ نہیں،وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے حوالے سے مواد کی روک تھام کے اقدامات قابل تحسین ہیں،انہوں نے توہین رسالت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مواد کی روک تھا م کیلئے اقدامات کرنے پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کے سفیروں کے سامنے اس مسئلہ کو پیش کر کے اس مسئلہ کوعالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کی ایک بہترین کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :