ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی تقریب

تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک، فوج کے 36 افسروں کو نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری، جبکہ ملک و قوم کیلیے خدمات کے اعتراف میں فوج کے 10 شہدا کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مارچ 2017 20:08

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ2017ء) ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 77ویں یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور صدر مملکت ممنون حسین بھی شریک ہیں۔ تقریب میں فوج کے 36 افسروں کو نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ جبکہ ملک و قوم کیلیے خدمات کے اعتراف میں فوج کے 10 شہدا کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے اعزازت کی تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :