ڈیرہ،جماعت الدعوة ڈیرہ ،اہلسنت الجماعت ،جماعت اسلامی و دیگر کی جانب سے یوم پاکستان پر ریلی نکالی گئی

جمعرات 23 مارچ 2017 20:48

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) جماعت الدعوة ڈیرہ ،اہلسنت الجماعت ڈیرہ ،جماعت اسلامی اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن ڈیرہ کی جانب سے 23 مارچ کی مناسبت سے ٹانک اڈہ ڈیرہ تک مشترکہ ریلی نکالی گئی جس میں امیر جماعت الدعوة قاری عبدالقدوس ،سعود احمد ، قاری احسان اللہ بلغاری ،قاری خالد بلغاری ، حافظ عبدالوہاب، زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ اور عقیل ڈمرہ کے علاوہ کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔

اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر پاکستان کے حق میں شدید نعرہ بازی کی ۔ریلی سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارا اپنا ملک ہے اور اس کی سرحدوں کی حفاظت ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔پاکستان دو قومی نظریے کے تحت معرض وجود میں آیا کیونکہ ہندو مسلم دو علٰیحد ہ قومیں ہونے کے باعث کبھی اکٹھی نہیں رہ سکتی تھیں لہذا اسی نظریے کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیاگیا اور اسی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کے تمام لوگوں کو متحد اور متفق ہوکر اس ملک میں امن قائم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انڈیا جوکہ پاکستان کا ازلی دشمنی ہے اس کو توڑنے کی مسلسل سازش میں مصروف ہے لیکن ہم سب نے مل کر اس کے ناپاک عزائم کو ہر سطح پر ناکام بنانا ہے ۔ ریاست مدینہ کے بعد دنیا کی دوسری نظریاتی مملکت پاکستان ہے اور اس کے استحکام کے لیئے حکومت اور فوج عوامی تعاون کے بغیرکچھ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اور پاکستان دشمن لابی این جی اووز کے زریعے اس ملک کے نظریہ، جغرافیہ کے خلاف سازشیں کرکے پاکستان کے وجود کو مٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مگر انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

پاکستان میں بدا منی پیدا کرنے والے نہ صرف ا س ملک بلکہ اسلام کے دشمن ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ ملک میں محبت بھائی چارے کی فضاء کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس ملک کی خاطر دی گئی قربانیوں پر ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آخرمیںملک پاکستان کی ترقی وپاک فوج کی ضرب عضب،ردالفساد میںکامیابی اورڈیرے میںامن کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔