پشاور،یوم پاکستان سائیکل ریس تنزیل نے جیت لی

جمعرات 23 مارچ 2017 20:47

پشاور،یوم پاکستان سائیکل ریس تنزیل نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان سائیکل ریس تنزیل نے جیت لی ، پشاور ڈویژنل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ریس میں اٹھارہ رجسٹرڈ کلبوں کے 42 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے انعامات تقسیم کئے اس سے قبل‘افتتاحی تقریب ناردرن بائی پاس پر منعقد ہوئی اس موقع پر نائب ناظم پشاور سید قاسم علی شاہ مہمان خصوصی نے ریس کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ ‘صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد خان ‘سیکرٹری طیفور زرین اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘ریس میں تنزیل نے 38 منٹ اور 33 سیکنڈرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عمران دوسرے اور سلیم تیسرے نمبر پر رہے ‘حیات آباد کلب نے زیادہ ایونٹس جیتنے پر ٹرافی اپنے انم کی ‘ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ جنید خان نے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سیکشن آفیسر حسیب احمد ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز عزیز اللہ ‘انٹرنیشنل سائیکلنگ مراد علی ‘طاہر ‘ سرمد شہاب ‘اویس یوسفزئی ‘ محسن خان ‘عبدالباسط ‘اعجاز احمد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔