ْپشاور،23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پر2 ہاکی میچوں کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) 23 مارچ یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پر دو ہاکی میچوں کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سینئر نائب صدر محمد سعید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ ‘ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت اللہ ‘سیکرٹری ایاز خان ‘نائب صدر بختیار خان ‘خزانچی و انٹرنیشنل کوچ سید ضیاء الرحمان بنوری ‘کوچز میں انٹرنیشنل یاسر اسلام ‘امیر حمزہ اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘پہلا میچ پشاور ریڈ جونیئر اور پشاور گرین جونیئر کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں پشاور ریڈ جونیئر نے دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی جبکہ پشاور ریڈ سینئر اور پشاور گرین سینئر کی ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا۔