پشاور،ضلع ناظم محمدعاصم خان کی زیر صدارت ( بس رپیڈ منصوبے کے حوالے سے اہم اجلا س

جمعرات 23 مارچ 2017 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت پشاور میں بی آر ٹی ( بس رپیڈ منصوبے ) کے حوالے سے اہم اجلا س منعقد ہواجس میں ایچ آر اور کیپیسٹی ڈویپلمنٹ ایکسپرٹ Capacity Development Expert )نے ضلع ناظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ منصوبے کیلئے مخصوص آسامیوں کو جلد سے جلد پر کرنے اور ا نکی ڈیوٹیوں اور ذمہ داریوں کے متعلق آگاہ کرنے کے احکامات جار ی کئے اجلاس میںضلع ناظم پشاورجو کہ بس رپیڈ منصوبے کے بورڈ آ ف ڈائریکٹر کے ممبر بھی ہے کہاکہ منصوبے کے تمام قوانین مد نظر رکھتے ہوئے آسامیوں کو میرٹ کی بنیاد پر پر کرنے اور اس خواہش کا اظہارکیا کہ منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کیاجائے اسکے علاوہ انہوں نے منصوبے کیلئے تیاریوں پر اطمینان اور خوشی کااظہارکرتے ہوئے بی آر ٹی ٹرانزٹ پشاور کے اربن موبلیٹی سٹاف کو بھی جلد سے جلد تعینات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے آئندہ ضلعی اسمبلی اجلاس میں ممبران کو بریفنگ دینے کے احکامات جاری کئے

متعلقہ عنوان :