نیب تحقیقات کے بعد اسد قیصر کے سپیکر رہنے کا کوئی جواز نہیں فوری مستعفٰی ہوجائیں،امیر مقام

ان کو سپیکر تسلیم نہیں کرتے، کب تک پرویز خٹک اور سپیکر اجلاس کو ملتوی کرتے ہوئے بھاگتے رہیں گے، پرویز خٹک بتائیں آئندہ انتخابات کس سیاسی جماعت کی ٹکٹ سے لڑیں گے ،ٹرانسفارمر اور گیس منصوبوں کی منظوری عوامی خدمت کے تحت کررہا ہوں ،آج اگر پرویز خٹک کے گھر مانکی شریف میں گیس کا چولہ جل رہا ہے تو یہ بھی میرا کارنامہ ہے ،ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے مقامی کونسلرز کو سیاسی طورپر ہراساں نہیں کرتا وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام کا تقریب سے خطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 20:47

نیب تحقیقات کے بعد اسد قیصر کے سپیکر  رہنے کا کوئی جواز نہیں فوری مستعفٰی ..
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ دوسروں کی تلاشی لینا والے عمران خان کا پارٹی رکن اور خیبرپختونخوا اسمبلی کا سپیکر نیب تحقیقات کے بعد اسد قیصر سپیکر کو رہنے کا کوئی جواز نہیں وہ فوری طورپر مستعفی ہوجائے ہم ان کو سپیکر تسلیم نہیں کرتے اور کب تک پرویز خٹک اور سپیکر اجلاس کو ملتوی کرتے ہوئے بھاگتے رہیں گے پاکستان مسلم لیگ ن کا خیبرپختونخوا سے نکالنے والے پرویز خٹک خود بتائے کہ وہ آئندہ انتخابات کس سیاسی جماعت کی ٹکٹ سے لڑیں گے ٹرانسفارمر اور گیس منصوبوں کی منظوری عوامی خدمت کے تحت کررہا ہوں آج اگر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے گھر مانکی شریف میں گیس کا چولہ جل رہا ہے تو یہ بھی میرا کارنامہ ہے ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے مقامی کونسلرز کو سیاسی طورپر ہراساں نہیں کرتا موجودہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک مقامی کونسلروں کو سیاسی طورپر ہراساں کرکے ان کی شمولیتی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں کرتے ہیں جو قابل افسوس اورغیرآئینی ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر اختیار ولی خان کی رہائش گاہ نوخار ہاؤس میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر اختیار ولی خان نے بھی خطاب کیا تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ضلع ناظم نوشہرہ محمدداؤد خان خٹک، ضلعی صدر حاجی نورمحمدخان، جنرل سیکرٹری سلیم مجاہد، سعیدہ خان، سید حیدر علی شاہ باچا، عبدالحق، حمزہ اور جاوید بابر بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے درجنوں کارکن اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قول وفعل میں تضاد تھا ہے اور رہے گا عمران خان بڑا شیخ چلی اور پرویز خٹک چھوٹا ایلچی ہے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والے عمران خان اپنی پارٹی پر نظر دوڑایں ان کے وہ نظریاتی کارکن کہاں گئے پرویز خٹک کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن آج مسلم لیگ ن میں اہم عہدوں پر فائز ہیں اور کچھ ابھی تک شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب کے ایگزیکٹیو باڈی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اور پی ٹی آئی کے اہم رکن اسد قیصر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے اب وہ متنازعہ بن گیا ہے اب ہم عمران خان کے سپیکر کی تلاشی لیں گے ۔