بحرین میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

جمعرات 23 مارچ 2017 20:47

بحرین میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) بحرین میں پاکستانی سفارتخانے میں جمعرات کو یوم پاکستان کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ بحرین سے موصولہ پیغام کے مطابق تقریب کے دوران پاکستانی سفیر جاوید ملک نے سفارتخانے کی عمارت پر قومی پرچم لہرایا جبکہ انہوںنے اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے موجودہ حکومت کی اقتصادی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اقتصادی ترقی اور سیاسی استحکام کا سفر جاری رکھے گا۔ بحرین میں مقیم سندھی برادری نے اس موقع پر پاکستانی سفیر کوروایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ یوم پاکستان کی تقریب میں بحرین میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :