سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کا ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال

جمعرات 23 مارچ 2017 20:41

سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کا ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کا رہائی کے بعد ملتان پہنچنے پر ان کے کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا فیصلہ خدا پر چھوڑ دیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق اور انصاف کی فتح ہوئی ہے۔ مجھ پر کرپشن کے الزام لگانے والے اب مجھے مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھ پر لگائے جانے والے کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2018ء کے انتخابات میں اس حلقے سے الیکشن لڑیں گے، اس کا فیصلہ وہ دوستوں کے مشورے سے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں اور وہ روز روز پارٹیاں تبدیل نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد نے ان پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے ان کیخلاف ہتک عزت مقدمہ کیا ہوا ہے۔ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ جہاد کے نام پر دہشت گردی کے مخالف ہیں۔ مزارات پر حملوں سے فرقہ واریت کو فروغ ملا۔

متعلقہ عنوان :