سابق صوبائی وزیر خواجہ محمد اعوان کے انتقال پر پارٹی رہنمائوں کی تعزیت

جمعرات 23 مارچ 2017 20:41

سابق صوبائی وزیر خواجہ محمد اعوان کے انتقال پر پارٹی رہنمائوں کی تعزیت
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، جنر ل سیکریٹری سندھ وقار مہدی، سیکریٹری اطلاعات سندھ سینیٹر عاجز دھامرہ، سینیٹر سعید غنی، شہلا رضا اور اقبال ساند نے پیپلز پارٹی کے مزدور رہنماء وسابق صوبائی وزیر محنت خواجہ محمد اعوان کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد اعوان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی پیپلز پارٹی کی خدمات کے لئے وقف کی، وہ پیپلز پارٹی کے مشکل وقت میں بھی ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے اور قید وبند کی صعوبتیں تک برداشت کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔