ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی یوم پاکستان جوش و ملی جذبہ سے منایا گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 20:41

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی یوم پاکستان جوش و ملی جذبہ سے منایا گیا۔استحکام پاکستان تحریک کے کارکنوں نے ریلی نکالی ۔یوم پاکستان منانے کے سلسلے میں نکالی جانی والی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر یوم پاکستان 23مارچ اور پاک فوج کے حق میں مختلف نعرے درج تھے۔

یوم پاکستان کے حوالہ سے نکالی جانی والی ریلی کچہری چوک کے مقام ایک بڑے عوامی اجتماع کا شکل اختیار کرگئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر ضلع کونسل محمد علی ،مفتی عبدالسلام ایڈووکیٹ، استحکام پاکستان تحریک کے ضلعی کوارڈینٹر اسماعیل شاہد،سماجی رہنما نادرخان،ساجد خان آجمیرہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان کو عظیم دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح ،شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کے بدولت آج ہم پاکستان میں آزاد فضاء میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ پاکستان کو آزادی ملنے کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر اس پاک سرزمین کی سرحدیں محفوظ کردی ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :