کوٹ نجیب اللہ پولیس نے 7 افرا د کے قتل میں ملو ث اشتہا ری ملزم بہر ا م خا ن کوگر فتار کرلیا

جمعرات 23 مارچ 2017 20:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) کوٹ نجیب اللہ پولیس نے 7 افرا د کے قتل میں ملو ث اشتہا ری ملزم بہر ا م خا ن کوگر فتار کرلیا ہے۔ عدا لت نے ملز م کو تین روزہ جسما نی ریما نڈ پر پو لیس کے حوا لہ کر دیا۔پولیس کے مطا بق 2006ء میں ٹو ڈو میرا کے مقام پر ملزم اختر نواز نے ساتھیوں کے ہمراہ لوکل روٹ پر چلنے والی سو زوکی پک اپ پر فا ئر نگ کر کی7 افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں ملزمان کے خلاف زیردفعات 302,324/34اور7اے ٹی اے مقدمات درج کر کے ایک ملز م اختر نواز عرف کالا کو گرفتار کیا۔ملزم کو بعد ازا ں سیشن کو رٹ ہر ی پور نے سزا ئے مو ت کی سزا سنا ئی تھی۔پولیس نے 7افراد کے قتل میں ملوث دوسرے ملزم بہرام خان ولد دوست محمد کو گرفتار کرکے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :