نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیںیادگارِ شہداء کا افتتاح،پاک فضائیہ کے سربراہ نے پھولوں کی چادر چڑھائی

جمعرات 23 مارچ 2017 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) یومِ پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیںیادگارِ شہداء کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ نیول چیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک بحریہ کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا پڑھی۔

پاک بحریہ کے سر براہ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ قربانیوں، جرأت و بہادری اور پیشہ ورانہ کارناموں کی قابلِ فخر تاریخ کی حامل فوج ہے۔ہمارے بہادر سپوتوں نے زندگی کے عظیم مقصد، ملکی دفاع ،کے لئے ہمیشہ قوم کی آواز پر بے مثال حوصلے کے ساتھ لبیک کہا۔ پاک بحریہ اپنے شہداء اور غازیوں کو ہمیشہ معتبر انداز میں یاد رکھتی ہے کیونکہ انہوں نے ہمارے بہتر کل کے لئے قربانیاں دیں ۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سر براہ نے مزید کہا کہ شہداء کی اس یادگار کی تعمیر ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک مخلصانہ کاوش ہے جو ان کے عظیم حوصلے اور بہادری کے بے مثال کارناموں کو ہمیشہ زندہ رکھے گی۔ اس یادگار میں کندہ ستارے ہماری جاہ و جلال کی روشن تاریخ کے اسباق بیان کرتے ہیں۔ یہ محض ایک سٹرکچر نہیں ہے بلکہ یہ یادگار ہمارے شہداء کی قربانیوںمیں کار فرما امادرِ وطن سے محبت اور فرض شناسی کے جذبے کونئی نسل میں منتقل کرنے کا باعث ہو گی۔ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ آفیسرز، سی پی اوز /سیلرز اور سویلینزکی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :