پشاور،پولیس کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون میں5157افراد گرفتار

جمعرات 23 مارچ 2017 20:32

پشاور،پولیس کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ 1ہفتے کے دوران سٹی،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں جرائم پیشہ،مشتبہ اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرتے ہوئے 5157افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور جناب محمد طاہر خان کی حصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی میںچاروں سرکلز کے ایس پیز کی قیادت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بمعہ دیگر پولیس پر مشتمل ٹیموں نے گزشتہ 1ہفتے کے دوران جرائم پیشہ ،مشتبہ اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرتے ہوئے ضلع بھر کے سٹی،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز اور مختلف کامیاب کاروائیوں کے دوران 5157ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :