مردان یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر بغدادہ اور کرن کلبز کے مابین ہاکی میچ کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 20:32

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) مردان یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر بغدادہ اور کرن کلبز کے مابین ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی نائب ناظم اسد علی اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر ڈاکٹر میاں سعید احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کھلاڑیوں سے انکا تعارف کرایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریڈیو پختونخوا کے اسٹیشن منیجر شمس الحق سینئر صحافی مسرت خان عاصی ،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کمپلینٹ سیل کے انچارج نعیم انور، یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین ارشاد خان نے کہاکہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور حکومت کوہاکی کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے چاہیئے۔مقررین نے یوتھ پارلیمنٹ کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں یوتھ پارلیمنٹ کا کردار لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے انہیں مواقعوں کی ضرورت ہے۔ دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور شائقین اس سے محظوظ ہوئے۔ مردان یوتھ پارلیمنٹ کے صدر دانیال شمس،نائب صدر حمزہ خان،جنرل سیکرٹری شیر شاہ،غلام حبیب ،فرہان اور منصور خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔