حکومتی نظام کو نظریہ پاکستان اور عوامی امنگوں سے ہم آہنگ اورملکی سیکورٹی کو ناقابل تسخیر بنا کر لوگوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنانا ہمارا مشترکہ مشن ہے ،خیبر پختونخوا اور فاٹا میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی میں سیکورٹی فورسز کا تعاون اور لازوال قربانیاں تاریخ کا سنہری باب بن چکی ، ہمیں اپنی پاک فوج اور پولیس پر ناز ہے ،جنکی شبانہ روز کوششوں سے امن و یگانگت کی فضا میں روز بروز بہتری آرہی ہے صوبائی حکومت اس ضمن میں مخلصانہ تعاون جاری رکھے گی اور امن و سلامتی کی راہ میں کوئی مصلحت آڑے نہیں آنے دی جائے گی
خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 23 مارچ 2017 20:32
(جاری ہے)
صوبائی وزیر ضلعی اکائونٹس دفاتر کے معائنے اور امن و امان بالخصوص ایف آر کوہاٹ، ایف آر بنوں اور ایف آر ڈیرہ سے ملحقہ اضلاع میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مقامی انتظامیہ سے ملاقاتوں کے سلسلے میں جنوبی اضلاع کے دورے پر ہیں اجلاس میں کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن، ڈی آئی جی ڈیرہ فدا حسین، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ، ڈی پی او یاسر آفریدی اور انتظامیہ و پولیس کے دیگر اعلی ھکام کے علاوہ سٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر عاطف منشاء بھی شریک ہوئے۔
مظفر سید ایڈوکیٹ نے اعتراف کیا کہ امن و آشتی کے ماحول میں معیشت و کاروبار اور تعلیم و صحت سمیت تمام شعبوں میں ترقی ممکن ہے اور انکی صوبائی حکومت اسی مقصد کے حصول کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے انہوں نے اس ضمن میں شاندار خدمات پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے فعال کردار کو بھی سراہا انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہریوں کو بھرپور احساس تحفظ دلانے اور بھائی چارے کا خوشگوار ماحول قائم رکھنے میں مقامی پولیس و انتظامیہ ے تعاون پر سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر عاطف منشاء کا صوبائی حکومت کی جانب سے بطور خاص شکریہ ادا کیا درایں اثناء مختلف طلبہ تنظیموں کے عہدیداروں نے ڈی سی آفس ڈیرہ میں مظفر سید ایڈوکیٹ سے ملاقات کرکے گومل یونیورسٹی کیمپس میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم اور کشیدگی کے امکانات ختم کرنے کیلئے بروقت مداخلت اور معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹانے پرانکا شکریہ ادا کیا وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ طلبہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہم انہیں کسی قیمت پر سیاسی مصلحتوں، باہمی محاذ آرائی اور انتشار کا شکار نہیں ہونے دینگے بلکہ پیارو بھائی چارے اور یگانگت کا مثالی تعلیمی ماحول قائم کرنے میں بھرپور مدد دینگے اور تمام سیاسی جماعتوں سے بھی طلبہ کے درخشاں مستقبل اور وسیع تر قومی مفاد میں یہی جذبہ اپنانے کی اپیل کرتے ہیں اس موقع پر انتظامی و سیاسی زعماء کے علاوہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ، یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر یوسف خٹک اور جمعیت کے مرکزی صدر صہیب الدین کاکاخیل بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.