مصر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سی10 فوجی ہلاک،جھڑپوں کے دوران 15 عسکریت پسند بھی مارے گئے

جمعرات 23 مارچ 2017 20:29

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) مصر کے علاقے جزیرہ نما سینائی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سی10فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ جھڑپوں کے دوران 15 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے علاقے جزیرہ نما سینائی میں سڑک کنارے نصب بموں کے پھٹنے سے ملکی فوج کے 10 سپاہی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ان فوجیوں اور دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کے حامی عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کے دوران پیش آیا۔

فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران 15 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ بیان کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں، جب فوجیوں نے عسکریت پسندوں کے ایک انتہائی خطرناک ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ وہاں سے فوجیوں کو بڑی مقدار میں بارودی مواد اور استعمال کے لیے تیار بموں کے ساتھ ساتھ گرینیڈز اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :