یوم پاکستان پر مریم نواز کا شہداء کو زبردست خراج عقیدت ، سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نغمہ میرا پیغام پاکستان کے الفاظ کا استعمال

جمعرات 23 مارچ 2017 20:29

یوم پاکستان پر مریم نواز کا شہداء کو زبردست خراج عقیدت ، سوشل میڈیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اوروزیراعظم کی صاحبزادی مر یم نوازنے یوم پاکستان کے موقع پر شہدا ء کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جبھی تاریخ نے رکھا ہے اس کا نام پاکستان۔یوم پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مریم نواز شریف نے نصرت فتح علی خان کا معروف ملی نغمہ میرا پیغام پاکستان کے الفاظ بیان کئے۔

(جاری ہے)

شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دختر اول نے ایک بار پھر وطن سے محبت کا ملی نغمہ شیئرکیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے اس ملی نغمے کے ساتھ انہوں نے پاکستان کا جھنڈا بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔یوم پاکستان کے حوالے سے جاری سوشل پیغام میں دختر اول نے آئی ایس پی آر کی جانب سے تخلیق کیا گیا ملی نغمہ کے الفاظ ہم سب کا پاکستان شیئر کیا۔