ملک کو مشکلات سے نکال کر قائد کا پاکستان بنائیں گے‘ ملک سے بجلی کا بحران ختم کردیا‘ سب نے ملکر ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی طرف گامزن کرنا ہے‘پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں پاکستانی ہیں

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 23 مارچ 2017 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکال کر قائد کا پاکستان بنائیں گے‘ ملک سے بجلی کا بحران ختم کردیا‘ بجلی کے ریٹس بھی جلد سستے ہونگے۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان پر ایوان اقبال اور واہگہ باڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ قائد اعظم نے پوری کوششوں سے پاکستان بنایا اور آج موجودہ حکومت بے شمار چیلنجز کے باوجود عوام کی بہتر خدمت کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بجلی کے بحران سے نکل چکا ہے اب پاکستان میں صنعتیں لگیں گی اور چند سالوں میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک سے مشکلات کو دور کرکے روشن ملک بنائیں گے سب نے ملکر ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی طرف گامزن کرنا ہے‘پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں پاکستانی ہیں۔