پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے،پریڈ میں شرکت کرنے پر جنوبی افریقہ کیقومی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل سولی ذکریا شوک ‘ چین ‘ ترکی اور سعودی عرب کی افواج کی شرکت پر انکے شکرگزار ہیں، پاکستان ایک پر امن ملک ہے ‘ پاکستان دنیا میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یوم پاکستان کی کامیاب پریڈ کے انعقاد پر شرکاء ‘ حاضرین اور قوم کو مبارکباد

جمعرات 23 مارچ 2017 20:29

پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے،پریڈ میں شرکت کرنے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 23 مارچ کی پریڈ کے انعقاد پر شرکاء ‘ حاضرین اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریڈ کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے،پریڈ میں شرکت کرنے پر جنوبی افریقہ کے چیف ‘ چین ترکی اور سعودی عرب کی افواج کی شرکت پر انکے شکرگزار ہیں، پاکستان ایک پر امن ملک ہے ‘ پاکستان دنیا میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے ۔

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان کی کامیاب پریڈ پر قوم کو مبارکباد دی اور کامیاب سیکیورٹی انتظامات پر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے جنوبی افریقہ کے چیف ‘ چین ترکی اور سعودی عرب کی افواج کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہید اور غازی ہمارے ہیرو ہیں‘ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہماری آزادی اور امن شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو شکست ہو گی ہم ایک پر امن ملک ہیں۔ قوموں کی برادری میں ہمارا خاص مقام ہے۔ ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کیلئے قوم کو متحد رہنا ہو گا۔ …(رانا)