ہمیں تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود تنہا ہوتے جا رہے ہیں،مریم اورنگزیب

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی مسرتوں سے ہمکنار ہے، پاکستان خارجہ پالیسی ، قومی سلامتی اور دفاع اور معاشی ترقی کے شعبے میں ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ، امن اور سکون کا ایک نیا ماحول پیدا ہورہا ہے وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی یوم پاکستا ن کی کامیاب پریڈ پرشریک دوست ممالک کے فوجی دستوں ،پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کو مبارک باد

جمعرات 23 مارچ 2017 20:29

ہمیں تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود تنہا ہوتے جا رہے ہیں،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ 23مارچ کی تقریب قومی ہم آہنگی اور جذبہ حب الوطنی کی بے مثال نمونہ تھی ، چاق وچوبندفوجی دستوں کی پریڈ سے عوام کے دلوں میں ایک تازہ لہر دوڑی،وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی مسرتوں سے ہمکنار ہے اور ہمیں تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود تنہا ہوتے جا رہے ہیں ، پاکستان خارجہ پالیسی ، قومی سلامتی اور دفاع اور معاشی ترقی کے شعبے میں ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اس محب وطن اور پر عزم قیادت کے باعث ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ تابناک ہو گا ،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد نے جہاں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے وہاں امن اور سکون کا ایک نیا ماحول پیدا ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 23مارچ کی پریڈ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دفاع سیاسی نظریاتی اور معاشی استحکام و ترقی کی روشن علامت کا دن تھا ،آج کی پریڈ میں خاص طور پر دوست ممالک سعودی عریبیہ، ترکی ، ساؤتھ افریقااور عوامی جمہوریہ چین کے فوجی دستوں کی پہلی دفعہ شرکت پوری پاکستانی قوم کے لیے اعزاز اور افتخار کی بات تھی اورکامیاب خارجہ پالیسی کی واضع دلیل تھی ،یہ شرکت اس بات کا پیغام تھی کہ ہمارے باہمی رشتے ، باہمی سلامتی اور دفاع کے ساتھ ساتھ تعمیروٴْترقی کیٴْنئے مرحلوں میں داخل ہو رہے ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ بات اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی مسرتوں سے ہمکنار ہے اور ہمیں تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود تنہا ہوتے جا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تقریب قومی ہم آہنگی اور جزبہ حب الوطنی کی بے مثال نمونہ تھی اورہمارے چاق وچوبندفوجی دستوں کی پریڈ سے عوام کے دلوں میں ایک تازہ لہر دوڑی ۔

وزیرمملکت اطلاعات نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد نے جہاں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے وہاں امن اور سکون کا ایک نیا ماحول پیدا ہورہا ہے ۔آج کی پریڈ اس نئے ماحول کا شاندار مظاہرہ تھی ،انہوںنے کہاکہ آج قوم کو یہ پیغام بھی ملا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان خارجہ پالیسی ، قومی سلامتی اور دفاع اور معاشی ترقی کے شعبے میں ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اس محب وطن اور پر عزم قیادت کے باعث ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ تابناک ہو گا ۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ یوم پاکستان پریڈ نے یہ پیغام بھی دیا کہ نہ صرف ہمارے دوست ممالک پوری ثابت قدمی سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ اس پیغام کو بھی تقویت ملی ہے کہ پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی میں پاکستان کے ساتھ شریک سفر ہونا چاہتے ہیں ،یہ نئے ابھرتے ہوئے روشن اور تابناک پاکستان کی نوید ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ میں آج کی پریڈ میں شریک دوست ممالک کے فوجی دستوں اپنی بہادر مسلح افواج اور عوام کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہوں۔