"دل دل پاکستان" "پاکستان زندہ باد" اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی خصوصی مبارکباد

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مارچ 2017 19:48

"دل دل پاکستان" "پاکستان زندہ باد" اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کرکٹرز ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ2017ء) "دل دل پاکستان" "پاکستان زندہ باد" اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی خصوصی مبارکباد دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے پاکستانیوں کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں انگلینڈ کے سام بلنگ نے "دل دل پاکستان" گنگنا کر جبکہ اسٹیون فن نے "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ بلند کرکے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کرکٹر نے مزید کیا پیغام دیا ہے؟ ملاحظہ کیجیے: