نواز شریف نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے،نعیم پاشا

جمعرات 23 مارچ 2017 20:21

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ راوپنڈی ڈویژن کے صدر نعیم پاشا نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی ہی حکومت میں پاکستان کا دفاع مضبوط ہوا جس کی وجہ سے دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت نہیں کر سکتا، 23مارچ یوم پاکستان کا دن ہمیں یہ ہی پیغام دیتا ہے کہ وطن عزیز کے تحفظ کیلئے قوم افواج پاکستان کے ساتھ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ساتھ دے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل حضرو میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ حضرو سٹی کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مبارس خان علی زئی ، ضلع اٹک یوتھ ونگ صدر زعفران خان علی زئی ،ضلعی جنرل سیکرٹری امتیاز اعوان ، تحصیل حضرو کے صدر اسحاق خان ،کونسلر حاجی احسان خان ،کونسلر یاسر بٹ ،ساجد خان ،بلال احمدآرائیں ،محمد نیاز اعوان و یوتھ ونگ تحصیل حضرو کے عہدیدار موجود تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جس کی بدولت سی پیک ممکن ہوا جو ملک میں غربت میں کمی لانے کیلئے مدد دیگا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ جن قوموں نے ترقی کی ان کو نوجوانوں کی مدد حاصل تھی پاکستان کے نوجوانوں کو بھی جدید دور میں وطن عزیز کو شامل کرنے کیلئے نواز شریف کا ساتھ دینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں پارٹی کی کامیابی کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :