ضلع راجن پور میں یوم پاکستان بھرپور طریقے سے منایا گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 20:21

راجن پور۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ملک بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی یوم قرارداد پاکستان بھرپور طریقے سے منایا گیا جام پورمیں نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے زیرِ اہتمام استحکام پاکستان ریلی کا انعقادکیا گیا جسمیں جماعت اسلامی ،جمیعت علماء اسلام جمیعت علماء پاکستان کے علاوہ انجمن تاجران سمیت سول سوسائٹی نے بھر پور شرکت کی ریلی ڈیمز گیٹ سے شروع ہو کر ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر شرکاء شیخ محمد کلیم ،علامہ قاضی جمیل احمد ، حاجی محمد انور قریشی ،قاری محمود احمد،محمد سلیم وینس،طالب الرحمن مکی اور دیگر نے خطاب کیادریں اثنا ضلعی ہیڈ کوارٹرراجن پور میںمرکزی تقریب ضلع کونسل کے لان میں منعقد ہوئی جہاں پر چئیرمین ضلع کونسل عبدالعزیز خان دریشک ،ڈپٹی کمشنر چوہدری محمداشفاق اور ڈی پی او عرفان اللہ خان نے پرچم کشائی کی تقریب میں ضلعی افسران اور سیاسی سماجی شخصیات اور تاجران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :