مردم شماری ترقی کے اہداف کو حا صل کرنے کا بنیادی زینہ ہے، کمشنر ساہیوال

جمعرات 23 مارچ 2017 20:21

ُٓپاکپتن۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) 6 ویں مردم شماری کا عمل ساہیوال ڈو ثیرن میں تیزی سے جاری ہے ، مردم شماری ترقی کے اہداف کو حا صل کرنے کا بنیادی زینہ ہے ، مردم شماری کی بدولت حا صل کیے گئے اعدادو شمار سے ہی جامع ترقی کیلئے سمت متعین ہوتی، مر دم شماری کے عمل سے پلاننگ کرکے ترقی کے اہداف کو حا صل کیا جا سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈو ثیرن بابر حیات تارڑ نے آج ضلع پاکپتن میں مختلف مقامات پر جاری اس مہم کا جائزہ لیتے ہو ئے مطلوبہ فارم کا اندراج اور ریکارڈ چیک کرتے ہو ئے کیا ،کمشنر ساہیوال ڈوثیرن بابر حیات تارڑنے عملہ مردم شماری کو ہدایات جاری کیں کہ اس اہم قومی ذمہ داری کو نہایت ایمانداری سے مکمل کریں جس کی بنیاد پر اگلے بر سو ں کی منصوبہ بندی کی جائے گی جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات ہو سکیں گئے ، اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گو رنمنٹ و فوکل پرسن مردم شماری قاری نذیر خالد بھی مو جودتھے،کمشنر ساہیوال ڈوثیرن بابر حیات تارڑ نے تحصیل عارفوالامیں اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کیا اوروہاں پر مو جود سائلین سے دستیاب سہولیات کے متعلق دریافت کیا اور افسران کو سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے ہد ایا ت جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :