خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار 420ولائتی بوتلیں شراب برآمد

جمعرات 23 مارچ 2017 20:21

خاتون سمیت 2ملزمان گرفتار 420ولائتی بوتلیں شراب برآمد
ساہیوال۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)فتح شیر پولیس نے کار کو روک کر خاتون سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرکے 420ولائتی بوتلیں شراب برآمد کرلی ‘مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او فتح شیر انسپکٹر امدادعلی خان کو مخبر نے اطلاع دی کہ ایک خاتون تہمینہ اکرم اور مبارک ارنس ایک کارمیں سینکڑوں ولائتی بوتلیں شراب جھال روڈ کی طرف جا رہے ہیں جس پر مذکورہ انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اربن ایریا جھال روڈ پر ناکہ لگا کر مشتبہ کار کو روک لیا اور کار سے 420ولائتی بوتلیں شراب برآمد کرکے خاتون سمیت دونوں کرسچین ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔