یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں کمشنر ساہیوال نے پرچم کشائی کی

جمعرات 23 مارچ 2017 20:21

ساہیوال ۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے موقع پر ساہیوال میں مختلف تقاریب کا انعقاد ہوا ۔مرکزی تقریب شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی ۔ کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے پرچم کشائی کی۔ قومی ترانہ پڑھاگیا۔اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال محمدعاطف اکرام ‘سٹی میئر اسدعلی خان ‘ ممبر صوبائی اسمبلی محمدارشد ملک اورضلعی چیئرمین حاجی احسان الحق ادریس بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

تقریب کے موقع پر جیل پولیس ‘ریسکیو1122 ‘قومی رضا کار‘ سول ڈیفنس رضا کار اورگورنمنٹ ہائی سکول کے طلباء کے دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی ۔ پولیس بینڈنے بھی شرکت کی ۔ مختلف تعلیمی اداروں کے بچوںاوربچیوںنے ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے جبکہ کراٹے کے کھیل کا مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری تقریب پولیس لائن میں ہوئی یہاں ریجنل پولیس آفیسر طارق رستم چوہان اور ڈی پی او ساہیوال محمدعاطف اکرام نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے ایصال ثواب اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔

بعدازاں تقریب میں مذکورہ افسران نے شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کئے ۔ اس موقع پر شہداء کے ورثاء کو یقین دہانی کرائی گئی کہ انہیں کسی قسم کے مسائل درپیش ہوں تو انہیں بلاجھجک آگاہ کیاجائے ۔ تیسری تقریب ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قرآن مجید کی خطاطی پر مشتمل فن پاروںکی نمائش سید مصطفی زیدی آرٹ گیلری میںمنعقد ہوئی جس کا افتتاح کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑنے کیا۔نمائش میں رکھے گئے فن پارے بین الاقوامی شہرت یافتہ خطاط محمد اصغر مغل کے تیارکردہ ہیں ۔ ساہیوال آرٹ کونسل میں نئے تیار ہونیوالے مجید امجد ہال کا بھی افتتاح کیاگیا۔