ٹی ایم اے ہال میں یومِ پاکستان کے حوالے سے تقریب

جمعرات 23 مارچ 2017 20:21

دیپالپور۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ٹی ایم اے ہال میں یومِ پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام ،قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد کا ثمرہے،راؤاجمل،فخرمسعود،بلال عمر کا خطاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل میونسپل دیپالپور میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راؤمحمد اجمل خان،چیئرمین دیپالپور بلدیہ میاں فخرمسعود بودلہ ،صدر دیپالپور بارمیاں بلال عمر بودلہ ،شیخ محمد سلیم،اسلم ڈولہ،محمد اعظم ،امتیاز احمد کوکب،نوید اویسی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور محنتوں کا ثمر ہے جسے ہم عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے پاکستان کا ہر نوجوان باصلاحیت اور وطن کی محبت سے سرشار ہے کسی کو ارضِ پاک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں ہوسکتی اس سے قبل ٹی ایم اے کے وسیع سبزہ زار میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے اور پریڈکا شاندار مظاہرہ کیا تقریب میں مقامی سکول کی ننھی طالبہ تحریم آمنہ نے انگریزی میں بہترین تقریر سے حاضرین کے دل جیت لئے اور تقریب میں موجود ہر فرد بچی کی ذہانت پر عش عش کراُٹھااور مہمانان خصوصی نے انہیں نقد انعامات سے بھی نوازا۔

(جاری ہے)

پروگرام میں شہر بھر کی سیاسی ،سماجی،ادبی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ lh/tam/msc1923

متعلقہ عنوان :