پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ کے زیر اہتمام ریسکیو سکائوٹس (خواتین)سے حلف لینے کی تقریب

جمعرات 23 مارچ 2017 20:21

سیالکوٹ۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میںریسکیو سکائوٹس (خواتین)سے حلف برداری کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب ایمرجنسی سروس کے شعبہ کمیونٹی ٹریننگ کی سربراہ مس دیبا شہناز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب کے دیگر شرکاء میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد،مسز راحیلہ سہیل ہیڈ آف میتھ میٹکس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی،تھنکرز فورم سیالکوٹ کے صدراسد اعجاز اور ڈسٹرکٹ ریسکیو وارڈن محمد جمیل جنجوعہ بھی شامل تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد نے استقبالیہ خطاب میںمس دیبا شہناز کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ گزشتہ برس ریسکیو1122سیالکوٹ اور یونیورسٹی ہٰذاکے سربراہان کے مابین دس سالہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق یونیورسٹی کی تمام طالبات کو بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی کی سات روزہ تربیت دی جائے گی اور آج کی تقریب بھی اسی سلسلے میں منعقد کی گئی ہے آج یہاں 114طالبات ریسکیو سکائوٹس کا حلف اٹھائیں گی اور گزشتہ سال سے ابتک ہم نے 647طالبات کو تربیت فراہم کی ہے۔

بعد ازاںمس دیبا شہناز نے سال رواں کے دوران ریسکیوسکائوٹس کی تربیت مکمل کرنے والی طالبات سے حلف لیا۔انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس ملک کا مستقبل ہیں آپ کو چاہئے کہ اس تربیت کو اپنے تک ہی نہ رکھیں بلکہ اپنے گھروں اورگلی محلہ گائوں کی بنیاد پردیگر خواتین کو بھی تربیت دیںاس طرح نہ صرف ہم پاکستان کی آنے والی نسلوں کو محفوظ معاشرہ دے سکتے ہیںبلکہ اپنے اردگرد حادثات کے شکار لوگوں کو ریسکیو سروسز کی آمد سے پہلے طبی امداد دے کرموت کے منہ میں جانے یا عمر بھر کی معذوری سے بچاسکتے ہیں۔

بعدازاںتربیت یافتہ طالبات نے فائر فائٹنگ اور بیسلک لائف سپورٹ کا عملی مطاہرہ بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر مسز راحیلہ سہیل ، مس دیبا شہناز ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد،صدر تھنکرز فورم سیالکوٹ اسد اعجاز اور ڈسٹرکٹ ریسکیووارڈن محمد جمیل جنجوعہ نے ریسکیوسکائوٹس کے تربیتی بیجز میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ازیں بعدمسز راحیلہ سہیل نے مس دیبا شہناز کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :